Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
021-36881345
درس نظامی
Apply Online
آن لا ئن ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں

درس نظامی قرآن و حدیث، فقہ، اصول فقہ، عربی زبان اور گرامر پر مشتمل 8 سال کا گہرا مطالعہ ہے۔

1+
فضلاء کی تعداد
1+
طلبا ء کی تعداد
1+
اساتذہ کی تعداد

تعارف:

درس نظامی بارہویں صدی کے مشہور عالم ملا نظام الدین سہالوی کا مرتب کردہ وہ نصاب ہے جس میں بیس علوم وفنون کتابیں پڑھائی جاتی تھیں جن میں صرف، نحو، معانی، بلاغت، ادب وانشائ، منطق ، فلسفہ، ہئیت، کلام، مناظرہ، فقہ، اصول فقہ، تفسیر، حدیث، علم حساب، علم کیمیاء اور طب وغیرہ شامل ہیں۔  شروع میں تو مدارس میں درس نظامی اپنی اصل حالت میں جاری رہا لیکن رفتہ رفتہ ہر دور میں علماء نے اس میں وقتی ضروریات اور تقاضوں کے پیش نظر تبدیلیاں کیں اور تبدیلیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

اس وقت درس نظامی علوم شریعۃ پر مشتمل  8 سالہ عالم کورس ہے ۔ان 8 سالوں میں ، معانی، بلاغت، ادب، منطق ، فلسفہ، کلام، فقہ ، اصول فقہ، تفسیر، حدیث اور اصول حدیث کی تقریباً 60 کتابیں اس وقت اکثر مدارس میں داخل درس ہیں۔البتہ جدید حالات اور عصری تقاضوں کے پیش نظر اس نصاب میں اصلاحات اور ترامیم کا عمل جاری رہتا ہے۔


darse nizami

ہم نصابی سر گرمیاں

جامعۃ الرشید کے طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی وجہ سے نمایاں حیثیت حاصل ہے ۔ تقریر ، ڈیبیٹ، ڈیکلیمیشن اور اولمپیاڈ وغیرہ میں مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے 635عزازات اپنے نام کرچکے ہیں ۔ جن میں جی سی یونیورسٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف گجرات، گومل یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی ، سرگودھا یونیورسٹی ، سرسید یونیورسٹی ، آزاد کشمیر یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی،ڈائو یونیورسٹی ، وفاقی اردو یونیورسٹی ،سرسید اردو کالج ناظم آباد کراچی،ARYچینل، بول انٹرٹیمنٹ، ایکسپریس ٹی وی، جی ٹی وی اور TV ONE،بیت السلام (اولمپیاڈ) و دیگر نامور ادارے سرفہرست ہیں ۔

کھیل

تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوو نما کیلئےجامعہ سے متصل گرائونڈ میں کھیلوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ طلبہ مختلف کھیلوں مثلاً کرکٹ ، فٹ بال ، والی بال، کراٹے وغیرہ میں حصہ لیتے ہیں ۔ ہر کھیل کا باقاعدہ سالانہ ٹورنا منٹ منعقد کیا جاتا ہے جس کامیاب ٹیم کو باقاعدہ اعزازات سے نوازاجاتا ہے ، جامعہ کے طلبہ نے کراٹے،کرکٹ میں کئی ٹورنامنٹ شہری سطح پر اپنے نام کئے ہیں۔

ريسرچ پروجيكٹ

دوره حديث كے طلبہ کی ریسرچ پروجیکٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں انھوں نے احسن انداز میں اپنی اپنی  ۹  طلبہ نے پریزینٹیشن کی جسے حضرت دامت برکاتہم نے سراہا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے 5لاکھ روپے بطور انعام کا اعلان فرمایا۔ س پروگرام میں طلبہ نے تمام حاضرین مجلس کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

بورڈ میں پوزیشنز

 تعلیمی سال 1441-42ھ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے جامعۃ الرشید کو ٹاپ ٹین مدارس میں شامل کیا اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔
 گذشتہ تعلیمی سال مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان نے جامعۃ الرشید کو ٹاپ ٹین مدارس میں شامل کیا اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔

درس نظامی کے قابل ذکر فضلا

Ehsan Waqqar
مفتی احسان وقار صاحب
آپ الغزالی یونیورسٹی کے رجسٹرار ہیں اور کئی بینکوں کے شرعی ایڈوائزر ہیں
Mufti Tariq Masood
مفتی طارق مسعود صاحب
آپ  کا فیض صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔
dAWA
مو لانامصباح الحق صاحب
الغزالی یونیورسٹی کے رجسٹرار ہیں اور کئی بینکوں کے شرعی ایڈوائزر ہیں
dAWA
مو لانا سید فرقان علی صاحب
آ پ فیصل بینک میں بطور لرننگ ریجنل ہیڈ ہیں

درس نظامی کے قابل ذکر طلباء

·      درس نظامی کے فاضل حبیب صالح80 سے زائد مقابلوں میں شریک ہوئے ، جن میں سے 60 سے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز لیں اور اپنے نام کیے۔ مختلف ٹی وی چینلز، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں میں کئی مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

·       مولانا ابوذر اور عاصم بلال نے مختلف ٹی وی چینلز میں کئی مقابلوں میں ایوارڈ حاصل کیے۔

·      درس نظامی کے فاضل مولانا نفیس الحق ثاقب صاحب ایل ایل ایم، ایم بی اے  اور ہیڈ آف آپریشن ہیں۔

نصابی اصلاحات

جامعۃ الرشید نے درس نظامی کے غیر وفاقی درجات میں بعض کتب باقاعدہ درساشامل کیں ہیں اور اور بعض مضامین مختلف اوقات میں مختلف کورسز کی صورت میں پڑھائے جاتے ہیں ۔نصابی اصلاحات درج ذیل ہیں ۔

سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اسلامی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے ۔آپ کی سیرت کے بغیر اسلامی تاریخ ،عبادات اور معاملات ناقص اور نامکمل ہیں علم شریعت کے لیے آپ کی سیرت ایک اساسی حیثیت رکھتی ہے اور علوم نبویہ کے طالب علم کے لیے سیرت طیبہ سے واقفیت لازمی ہے ۔جامعہ میں سیرت کے مختلف ادوار کی تدریس داخل نصاب ہے جن میں درج ذیل کتابیں پڑھائی جاتی ہیں٭نورالیقین المعلم ٭ السیرۃ النبویۃ دروس وعبر

تاریخ اور حاضرالعالم الاسلامی

جامعۃ الرشید میں تاریخ کے مختلف اہم ادوار کو شامل درس کردیاگیا ہے تاکہ اسلام کے زرین اور عظیم انقلابات اور تبدیلیاں مختلف تاریخی نشیب وفراز اور مسلمانوں کے عروج وزوال کی داستان اور اس کے اسباب سے طالب علم کو قریبی واقفیت حاصل ہوجائے۔ 

جغرافیہ

جغرافیہ کی اہمیت موجودہ دور میں ناقابل انکارہے ،خصوصاً علماء کرام کے لئے جغرافیہ اس لیے اہم ہے کہ علماء عالم اسلام کے رہبر ہیں ۔انہیں چاہئے کہ وہ عالم اسلام کو محل وقوع کے اعتبار سے جانیںاوروہ علی وجہ البصیرۃ اسلام کے بارے میں سوچ سکیں ، ان سے رابطے میں رہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کے کام آئیں۔

فلکیات

تخریج اوقات نماز اور تخریج سمت قبلہ وغیرہ جیسے اہم مسائل جو نماز اور روزے سے متعلق ہیں ،ان کا جاننا ایک عالم دین اور مفتی کے لیے ضروری ہے تا کہ وہ نمازوں کے صحیح اوقات، طلوع وغروب کا وقت اور مساجد کی سمت قبلہ کا صحیح تعین کرسکیں۔حضرت والا رحمہ اللہ تعالیٰ اس فن کے امام تھے ۔ان کے طرز پر جامعۃ الرشید میں فلکیات کا خاص اہتمام ہوتا ہے ۔

صرف ونحو میں اضافی کتب

وفاق کے نصاب میں شامل صرف ونحو کی کتابوں کے علاوہ جامعۃ الرشید میں غیروفاقی درجات میں صرف ونحو کی بہت سی کتابوں کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے شرح ابن عقیل وغیرہ۔ تاکہ طلبہ صرف روایتی کتابوں پر ہی انحصار نہ کریں۔

آئینہ قادیانیت

ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور فتنہ قادیانیت سے آگاہی کے لیے کتاب آئینہ قادیانیت کو شامل درس کیا گیا ہے۔

تدریسی اصلاحات
تدریس کا انداز

عموماًمدارس میں تدریس کا انداز یہ ہے کہ استاذ سبق پڑھاتا ہے اور طلبہ سنتے ہیں لیکن اکابر علماء کرام کا قدیم طرز تدریس یہ ہے کہ طلبہ کتاب خودحل کرکے لائیں اور استاذ کے سامنے سبق پڑھیں ،جہاں اصلاح کی ضرورت ہو تو استاذ اصلاح کردیا کرے۔یہ طرز بہت مفید اور استعداد بنانے میں معاون ہے اوراس کے اچھے نتائج رہے ہیں۔ لیکن طلبہ کی تعداد جب بڑھ جائے تو اس طرز تدریس میںمشکلات پیش آتی ہیں ۔اسی وجہ سے عام مدارس میں اس کو تقریباً ترک کردیا گیاہے تا ہم جامعہ میں اس طرز کو باقی رکھا گیا ہے یہاں ہر درجہ میں دو تین کتابیں طلبہ خود حل کرتے ہیں۔

عملی مشق کا اہتمام:

جامعۃا لرشید میں تعلیم کے ساتھ ساتھ روز مرہ پیش آنے والے مسائل کی عملی مشق کروائی جاتی ہے جس سے طلبہ کو ان مسائل کے سمجھنے اور دوسروں تک عملاً پہنچانے کا طریقہ وسلیقہ آجاتا ہے۔جیسے وضوع ،نمازاور کفن دفن کا مسنون طریقہ پروجیکٹرکی مدد سے سکھایا جاتاہے اس کے علاوہ جغرافیہ کی تعلیم کی مشق مختلف نقشوں اور گلوب کے ذریعہ کرائی جاتی ہے۔ نیز فلکیات کی تعلیم میں سبق کا خصوصی دخل ہے ۔ لہذا یہاں فلکیات پڑھنے والا طالب علم دنیا کے کسی خطے میں نمازوں کا صحیح وقت اور سمت قبلہ کا صحیح تعین کرسکتا ہے۔

کتب خانے سے رابطہ

گاہے گاہے بنیادی مآخذ ومصادر کی طرف رجوع کرنے اور ان سے استفادہ کی غرض سے طلبہ کو مطلوبہ سبق حل کرنے کے لیے کتب خانے میں جا کر تحقیق وتنقیح کا کام ذمہ لگایا جاتا ہے۔

امتحانات کا طرز

مدارس میںامتحانات بالعموم تحریری ہوتے ہیں ۔جامعہ میں دونوں طرح کے امتحان کا نظام ہے ۔ رابعہ کے درجات تک کچھ کتابوں کا امتحان تقریری ہوتا ہے جن کا فیصلہ مجلس تعلیم کرتی ہے۔

اگلے درجات میں منتقلی کے لیے فیصد کا تعین

بنیادی استعداد مضبوط ہونے کی غرض سے درجہ اولیٰ میں اگلے درجہ میں کے لیے جانے تسھیل الصرف کے تقریری وتحریری امتحان میںکامیابی کے ساتھ کسی ایک امتحان میں 70 فیصدنمبرحاصل کرنالازمی شرط ہے اسی طرح نحومیر کے تحریری وتقریری امتحان میں کامیابی کے ساتھ کسی ایک میں 70 فیصدنمبرحاصل کرنالازمی شرط ہے ۔ جو طالب علم سالانہ امتحان میں70فیصد نمبر حاصل نہیں کرتا اس کا داخلہ اگلے درجے میں نہیں ہوتا ۔ دیگر درجات میں اگلے درجہ میں ترقی کے لیے60فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہے۔

ماہانہ مقدارخواندگی کا تعیین

اسباق کو معتدل انداز سے پڑھانا اور وقت پر ختم کرنے کے لیے جامعہ میں چارماہی اور سالانہ مقدارخواندگی کے ساتھ ماہانہ مقدارخواندگی کا نظام بھی رائج ہے ۔تمام اسباق کی مہینوں اور ایام کے اعتبار سے مقدارخواندگی مقرر کی گئی ہے تا کہ اسباق شروع سے آخر تک مناسب انداز سے جاری رہے۔

تدریس کے لیے جدید امدادی اشیاء

تمام درجات میں تدریس کے لیے بورڈ کا استعمال ہوتا ہے جس کے باعث نقشوں اور خلاصوں کی مدد سے مشاہداتی طور پر سبق سمجھنے سمجھانے میں آسانی ہوتی ہے۔موثر تدریس کے لیے آڈیووژول ایڈز (سمعی وبصری امدادی نظام ) کی خاص سہولت موجود ہے ۔یہ سہولت عام طور پر خصوصی تعلیمی سلسلے کے تحت منعقد کرائے جانے والے مختلف علمی وتربیتی کورسز کے لیے بہت کارآمدہے۔

دارالحدیث کی انفرادیت

جامعۃ الرشید میں احادیث نبوی کی عصری تطبیق نیز جغرافیۂ حدیث کے ذریعے محدثین کے حالات وروایات احادیث اور تاریخ اسلامی کو ملٹی میڈیا پر نقشوں اور تصویروں کے ذریعے واضح کیا جاتا ہے جس سے اسباق میں دلچسپی اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔

فارغ التحصیل طلبہ کے مستقبل کے لیے رہنمائی  
 و مشاورت

جامعۃالرشید کے دورہ حدیث سے فارغ ہونے والے طلبہ کی مستقبل میں دینی خدمات کا میدان اور اس کا دائرہ کار متعین کرنے کے لیے سال کے اختتام پر اساتذہ کرام پر مشتمل رئیس الجامعہ کی سربراہی میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جس میں فردا فرداہر طالب علم کو بلایا جاتا ہے ا ور اسکے سابقہ آٹھ سالہ ریکارڈ کو دیکھا جاتا ہے ، خود طالب علم سے اسکی دلچسپی اور ترجیحات کے بارے میں پوچھ کر کمیٹی اسکی استعداد اور صلاحیت کے مطابق مناسب تشکیل کر دیتی ہے۔ادارہ اپنے توسط سے طلبہ کیلیے حتی ا لامکان خدمات کے مواقع اپنے اور دیگر اداروں میں فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

شعبہ سے رابطے کے لئے

021-36881345
nizami@jtr.edu.pk