Donate

English

اردو

Logo11
jmlog
Donate
معہد الرشید العربی
 
خَيرُكُم من تعلَّمَ القرآنَ وعلَّمَهُ
 

تم میں سے بہتر وہ ہے جو خود قرآن سیکھتا اور سکھلاتا ہے

ویڈیوں میں مختصر تعارف

شعبہ سے متعلق

طلبہ میں عربی تقریری و تحریر کا ذوق و شوق اور زبان پر عبور پیدا کرنے کے لیے درس نظامی کے ساتھ ساتھ ایک متوازی نظام ’’ معہد الرشید العربی‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں تمام اسباق عربی زبان میں ہوتے ہیں ۔ معہد کے طلبہ آپس میں اساتذہ اور دیگر طلبہ کے ساتھ عربی میں بات کرتے ہیں۔ معہد کا نظام اگرچہ مجموعی طور پرمجلس دفتر تعلیمات کے ماتحت ہے، البتہ طلبہ کی تعلیم وامتحانات وغیرہ میں معہد کا اپنا الگ نظام بھی ہے، جس کی تنفیذ معہد الرشید العربی کے مسئولین حضرات ہی کرتے ہیں اور اعلانات ، قواعد و ضوابط ، امتحانی نتائج اور طلبہ کے کوائف سب عربی میں لکھے جاتے ہیں ۔ معہد کا نصاب درس نظامی کے و فاق سے منظور شدہ نصاب کے علاوہ تاریخ ، جغرافیہ ، حاضر العالم الاسلامی اور الغزوالفکری پر مشتمل ہے ۔معہدکا ابتدائی ایک سال المستوی التمہیدی( Pre-Requsite) ہے ، جس میں عربی زبان کی خصوصی عملی مشق کرائی جاتی ہے اور امتیازی توجہ بھی دی جاتی ہے ۔پہلے سیشن میں عربی بول چال پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اورہلکا پھلکا لکھنے کی مشق بھی کرائی جاتی ہے ، جبکہ دوسرے سیشن میں تعبیر (Comprehension )اظہار مافی الضمیر (Self-Expression)اور عربی انشائ( Creative Writing)پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ داخلے کی بنیادی شرط میٹرک ہے ۔درس نظامی کی طرح معہد الرشید العربی میں بھی تمام طلبہ کے لیے عصری تعلیم( F.A/I.Com، B.A/B.Com)حاصل کرنالاز می ہے ۔
1443-2 RGB-01
تصویری جھلکیاں