اردو

عربی

English

0322-2000644 , 021-36881352
Jamia11
jmlog
0318-2070744
muamlat

Specialization in Islamic Commercial Law Leading to MS in Islamic Banking & Finance

فقہ المعاملات المالیہ والعلوم الاداریہ
 
جامعۃ الرشید کا منفرد اور جامع تخصص
 

ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں

0336-2251265
Alghaz1

ویڈیو میں مختصر تعارف

فقہ اسلامی میں زندگی کے ہر شعبے کی طرح تجارت و کاروبار کے شعبے سے متعلق قرآن و حدیث کی تصریحات اور فقہاء اسلام کی تحقیقات کی شکل میں جو ذخیرہ موجود ہے ۔ اس کی حیثیت ایک ایسے جامع اور مکمل قانون تجارت کی ہے، جس کی جامعیت، ترتیب و توازن اور باریک بینی کی مثال دنیا کے کسی بزنس لاء میں نہیں ملتی، لیکن بد قسمتی سے اسلام کے دوسرے شعبوں کی طرح یہ شعبہ بھی برسوں سے انحطاط کا شکار ہے ۔ ادھر بازاروں، مارکیٹوں اور کاروباری دنیا میں تجارت اور بزنس کی نئی شکلیں اور صورتیں رائج ہو چکی ہیں اور مالی معاملات کے طریقوں میں اس کمیونیکیشن کے دور میں جدت اور تیز رفتاری آچکی ہے۔ ان حالات کے تناظر میں معاملات مالیہ کے احکام کو ایک مستقل مضمون کی حیثیت دے کر تفصیل و تحقیق کے ساتھ پڑھنے پڑھانے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اس حوالے سے مختلف اکابر عرصہ دراز سے اس فکر میں تھے کہ دینی مدارس کے نصاب میں معاملات مالیہ کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ اس فکر کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامعۃ الرشید نے اپنے سلسلہ تخصصات میں ایک منفرد تخصص کا اضافہ کرتے ہوئے ’’ فقہ المعاملات المالیہ ‘‘ کا اجرأ کیا۔ اس کورس میںکلاسیکل فقہی مآخد کے ساتھ اسلامک بینکنگ، تکافل، انٹرنیشنل ٹریڈ اور فنانس کے معاملات شرعی تناظر میں پڑھائے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے / بی ایس فاننانس بھی کرایا جاتا ہے۔

داخلے کی شرائط

  • کم ازکم انٹر تک عصری تعلیم
  • دورہ حدیث کے سالانہ امتحانات میں کم ازکم ۷۰ فیصدنمبر اور اکثر درجات میں ممتاز
  • انگریزی اور عربی زبا ن سے مناسبت

تصدیق نامہ

  • میں موصوف کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ میری معلومات کی حد تک یہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں جو ملکی قوانین اور ملی قومی مفاد کے خلاف ہو۔

شعبہ سے رابطے کے لئے

0318-2070744
0336-2251265
nafeesulhaqsaqib@gmail.com

mhmmdhusain@ gmail.com