جامعۃ الرشید کراچی متعدد علمی و عملی خدمات کے ساتھ ساتھ سلسلہ تخصصات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس سلسلے کے تحت فضلائے دینی مدارس کو مختلف علمی و دعوتی میدانوں میں خدمات سر انجام دینے کے لیے مختلف فنون کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ عصرحاضر کے تقاضوں کے پیش نظر، ایسے تخصصات کا انتخاب کیا گیا ہے جومعاشرے کی دینی و دنیوی ضروریات کو کماحقہ پورا کرسکیں۔ ان تخصصات میں سے ایک سالہ تخصص فی القراء ات امتیازی اہداف کا حامل ہے ۔پاکستان میںاپنی نوعیت کا منفرد تخصص عرصہ 10سال سے قرآن کریم کے عمدہ مدرسین اور مساجد کے لیے بہترین آئمہ و خطباء کی تعلیم و تربیت میں مصروف عمل ہے۔ اس کورس کا نصاب آٹھ فنون اور چھ کورسز پر مشتمل ہے وہ آٹھ فنون و کورسز یہ ہیں:
کورسز
فنون
قرات عشرہ کورس کی چنداہم خصوصیات
قراءت عشرہ کے مروجہ نصاب کے ساتھ درج ذیل امور کا اہتمام کیا جاتا ہے