جامعۃ الرشید کے تعلیمی، نشریاتی، اور خدماتی اداروں کا ترجمان
اشاعت دین کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کو مؤثر بنانا،قومی اور ملی سوچ و فکر کی آبیاری کرنا
جامعۃ الرشید تحریکی منصوبہ تین جہتوں: تعلیم، نشریات اور خدمات کے میدانوں میں سر گرم عمل ہے۔ اس تحریکی منصوبے کے تحت جامعۃالرشید،اس کی7ذیلی شاخیںاور20 ذیلی ادارے، ہزاروں طلبہ و طالبات اور لاکھوں مستفدین(Beneficians) تک اپنی خدمات پہنچارہے ہیں۔ دور جدید کے عصری تقاضوں کے پیش اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ جامعہ کی ان خدمات کو ایک ایسا فورم میسر ہو جائے جو ان کی ترجمانی مؤثر طور پر کر سکے، ذرائع ابلاغ کے ذریعے ان کے اقدامات اور کار کردگی کو منظر عام پر لا سکے ، انہیں شناخت مل سکے اور ان کے پیغام کو قبولیت حاصل کرنے کے لیے توانائی اور قوت مل سکے۔
اس مقصد کے حصول کے لیے ایک مرکزی شعبے JTR میڈیا ہاؤس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس شعبے کے ذریعے جامعہ کی خدمات کو ،عوام الناس ا ور خواص تک ،مروجہ اعلیٰ پرو فیشنل معیارات کے مطابق مثبت اور مؤثر طریقے سے فی الفور پہنچانا، اشاعت دین کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کو مؤثر بنانا،قومی اور ملی سوچ و فکر کی آبیاری کرنااورامت کی نشاہ ثانیہ کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا،شعبے کے مقاصد میں شامل ہے۔ ان تمام کاوشوں کی منزل بتدریج ، تعلیمی ویب چینل اور پھر سیٹلائٹ ٹی وی چینل کا قیام ہوگا۔
JTR ہاؤس اسلام آباد
برائے شرعی راہنمائی و خدمات
دارالخلافہ اسلام آباد میں جامعۃ الرشید کے پیغام کو مقتدر حلقوں تک پہنچانے اور عامۃ الناس کو شرعی راہ نمائی اور خدمات سے روشناس کرانے کے لیے ، F-11/4میںJTRہائوس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،جہاں معاشرے کے اہم طبقات کی نمایاں شخصیات کی آمد و رفت رہتی ہے۔ یہاں انہیں جامعہ کا تعارف پیش کیا جاتا ہے، اہم قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے ، شرعی راہ نمائی و خدمات کے مواقع (Opportunities) اور صورتیں پیش کی جاتی ہیں اور معاشرے میں علمائے کرام کے کردار اور کاوشوں سے انہیں آگاہ کیا جاتا ہے۔