Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
0318-2070737

Huffaz Education System

حفاظ ایجوکیشن سسٹم
 

حافظ/ پرائمری پاس بچوں کے لیے 4سالہ دینی و عصری تعلیمی نظام

Apply Online
آن لا ئن ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں
حفاظ ایجوکیشن سسٹم اعدادیات اور متوسطات کا متبادل ایک ایسا تعلیمی نظام ہے جس میں پرائمری استعداد کے حامل 13 سے 14 سال کی عمر کے حافظ قرآن بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔ حفاظ ایجوکیشن سسٹم بچوں کے لیے مدارس کی دنیا میں ایک منفرد اور انقلابی نظام تعلیم و تربیت ہے۔ دینی و عصری تعلیم کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنے والے اس نظام تعلیم کا دورانیہ 4 سالوں پر مشتمل ہے۔ اس تعلیمی پیکج میں ایک ملکی و قومی زبان" اردو " اور دو عالمی زبانیں"عربی "و "انگلش "سکھائی جاتی ہیں۔ جس کے ساتھ ساتھ انگلش میڈیم میں میٹرک یا کیمبرج سے او/اےلیول کے ساتھ درجہ اولیٰ کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
اہداف
  • اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھنے والے اور اعتماد کے ساتھ دور جدید کے تقاضوں کا سامنا کرنے والے ایسے افراد تیار ہوں جو رنگ ونسل، وطنیت ولسانیت سے بالاتر ہو کر انسانی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں
  • مکمل اسلامی ماحول میں طلبہ کی ایسی تربیت کرنا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کی بھر پور تر جمانی کر سکیں
  • قائدانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی ایسی کردار سازی جو معاشرتی تبدیلیوں کا ادراک کرتے ہوئے امت کی قیادت کر سکیں
  • عالم اسلام اور معاشرے کو ایسے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور با عمل افراد مہیا کرنا جو ملک پاکستان کے لیے مفید اور محب وطن شہری ثابت ہوں
اعزازات
مختلف اخبارات میں مضامین کی اشاعت ،ملکی وقومی سطح پر اردو، عربی اور انگلش تقاریر، پبلک اسپیکنگ، منظر نگاری ، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر نعت، نظم اور تقریری مقابلوں ‏ ، کراٹے ٹورنامنٹ وغیرہ کےسال 25-2024 میں تقریبا 25 مقابلوں میں 41 طلبہ کی شرکت اور 15 پوزیشنز، جن میں 3 پہلی، 10 دوسری اور 2 تیسری پوزیشنز۔
Huffaz
موجودہ تعلیمی خاکہ
JTR-Huffaz-Road
Co-curricular Activities
JTR-Huffaz

شعبہ سے رابطے کے لئے

اوقات رابطہ :09:00 AM – 04:00 PM  

0318-2070737|021-36880398
huffaz@jtr.edu.pk

Video Gallery Huffaz