Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
جامعۃ الرشید کا تعارف
 
Jamia Tur Rasheed Logo

جامعۃ الرشید، کراچی پاکستان کا ایک ممتاز اسلامی تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیادمفتی  رشید احمد لدھیانوی  رح نے رکھی۔ یہ ادارہ وفاقی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ ہے اور ڈگری دینے کا اختیار رکھتا ہے۔

جامعہ میں 30  سے زائد تعلیمی شعبہ جات ہیں۔ جن میں درس نظامی ، معہد الرشید العربی،تحفیظ القرآن ،   کلیۃ الشریعہ، شعبہ عصری علوم  اور شعبہ تخصصات نمایاں شعبہ جات ہیں۔  جامعۃ الرشید  خواتین کی تعلیم کے لیے بھی نمایاں کردار ادا  کر رہا ہے،  اس کے تحت جامعہ ام حبیبہ للبنات،جامعہ میمونہ للبنات اور البیرونی گرلز سیکنڈری اسکول و کالج جیسے ادارے چلائے جا رہے ہیں۔

اس وقت حضرت مفتی عبدالرحیم صاحب  جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ جامعہ نے 2021 میں جامعہ بنوریہ  العالمیہ کے ساتھ مل کر "مجمع العلوم الاسلامیہ" کی بنیاد رکھی تاکہ مدارس میں دینی اور عصری تعلیم کو یکجا کیا جا سکے۔ 2022 میں جامعہ نے "الغزالی یونیورسٹی" بھی قائم کی۔

تاریخ اور خدمات:
جامعۃ الرشید کے قیام کا بنیادی مقصد ایک ایسا تعلیمی نظام فراہم کرنا تھا جو دینی اور عصری تعلیم کو یکجا کرے۔ اس کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو اسلامی علوم کے ساتھ جدید دنیاوی مہارتوں سے بھی آراستہ ہوں اور زندگی کے ہر شعبے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے ذریعے طلباء کو دینی اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہے۔

جامعۃ الرشید تین بنیادی جہتوں میں کام کر رہا ہے:

1.    دینی و عصری نظام تعلیم:
جامعہ کا مقصد دینی و عصری تعلیم کا امتزاج فراہم کرنا ہے، تاکہ طلبہ کو روایتی اسلامی علوم کے ساتھ جدید دنیاوی مہارتیں بھی حاصل ہوں اور وہ معاشرے کی خدمت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

2.    پریس اور میڈیا :
جامعہ کا میڈیا ہاؤس "تعلیم، نشریات اور خدمت" کے اصول پر کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مؤثر انداز میں پھیلانا اور عوام تک مثبت پیغام پہنچانا ہے۔ جامعہ مستقبل میں تعلیمی ویب چینل اور سیٹلائٹ ٹی وی چینل شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

3.    شرعی رہنمائی و خدمات:
جامعہ مختلف شعبہ جات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل فراہم کرتا ہے۔ دارالافتاء اور دیگر متعلقہ شعبوں کے ذریعے افراد اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق رہنمائی دی جاتی ہے، تاکہ وہ زندگی کے مختلف معاملات میں درست فیصلے کر سکیں۔

جامعہ اور ادارے:

تعلیمی شعبہ جات:

·        درس نظامی

·        معہد الرشید العربی

·       تحفیظ القرآن

·       کلیۃ الشریعہ

·       شعبہ عصری علوم 

·       شعبہ تخصص فی الحدیث

·       شعبہ تخصص فی الافتاء

·       شعبہ فقہ المعاملات المالیہ

·       شعبہ تخصص فی الفقہ

·       شعبہ تخصص فی فقہ  الحلال

·       شعبہ تخصص فی القرآت

·       شعبہ تخصص فی اللغۃ العربیہ

·       شعبہ تخصص فی اللغۃ الانجلیزیہ

·       شعبہ کلیۃ الفنون  ( میڈیا، جرنلزم)

·       شعبہ کلیۃ الدعوۃ

·       شعبہ تدریب العلمین  (بی ایڈ)

جامعہ  میں خواتین کے لیے  ادارے:

·       جامعہ ام حبیبہ للبنات

·       جامعہ میمونہ للبنات

·       البیرونی گرلز اسکول

·       البیرونی گرلز کالج

جامعۃ الرشید کی شاخیں:

·       جامعۃ الرشید لاہور

·       مدرسہ عربیہ اسلامیہ بٹل

·       جامعہ شاہ ولی اللہ گوجرانوالہ

·       جامعہ صفہ، سنگوٹہ سوات

·       ادارۃ القرآن ناظم آباد

 

جامعۃ الرشید کے   خدمات و ریسرچ  کے ادارے:

 

·       دارالافتاء جامعۃ الرشید

·       سی پی آر ڈی          (سینٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ ۔ تھنک ٹینک)

·       پی ایس سی              ( پبلک سروس سینٹر)

·       ایس سی ایس         ( شریعہ کنسلٹنسی سروسز)

 

جامعۃ الرشید کے میڈیا و صحافت کے ادارے:

·       جے ٹی آر میڈیا ہاؤس

·       روزنامہ اسلام

·       بچوں کا اسلام

·       خواتین کا اسلام

·       شریعہ اینڈبزنس

 

 

جامعۃ الرشید کے فضلاء کرام:

·       مفتی عبدالرحیم صاحب

·       مفتی محمد صاحب

·       مفتی احسان وقار صاحب

·       مفتی طارق مسعود صاحب

·       مفتی احمد افنان صاحب

·       مفتی حسین خلیل خیل صاحب

·       مفتی رشید احمد خورشید

·       ڈاکٹرسید  ایاز شاہ