Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
021-368808887
tahfeez c1opy
خَيرُكُم من تعلَّمَ القرآنَ وعلَّمَهُ
 

تم میں سے بہتر وہ ہے جو خود قرآن سیکھتا اور سکھلاتا ہے

Apply Online
آن لا ئن ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں

ویڈیوں میں مختصر تعارف

شعبہ سے متعلق

شعبہ تحفیظ القرآن تمام مدارس دینیہ میں ایک بنیادی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے۔ قرآن مجید کا معجزہ ہے کہ یہ قیامت تک باقی رہنے والا کلام ہے۔تحفیظ القرآن کی یہ درس گاہیں اسی معجزے کا عملی مظہر ہیں ،جہاں چھوٹے بچے قرآن پاک کی آیات اور سورتیں اپنے سینے میں محفوظ کر رہے ہوتے ہیں۔ جامعہ میں بھی یہ شعبہ قائم ہے، جہاں بچوں کو قاعدہ، ناظرہ اور حفظ و گردان کے ساتھ ساتھ کلا س 1 تا کلاس 8 ،عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

جامعۃ الرشید نے 1415ھ مطابق 1994 ء میں اس کو باقاعدہ شعبہ تحفیظ القرآن کی شکل دی۔ اب تک اس شعبے سے سینکڑوں کی تعداد میں حفاظ کرام حفظ قرآن کی تکمیل کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ بحمد اللہ !جاری و ساری ہے۔

تفصیلی تعارف پر مشتمل پر یزینٹیشن دیکھیں
tahfeez
تصویری جھلکیاں

شعبہ سے رابطے کے لئے

021-368808887
tahfeez@jtr.edu.pk