Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
0315-1256305

DIGITAL JOURNALISM

کلیۃ الفنون
 
فضلا ء کے لئے ایک سا لہ تخصص
 

دینی مدارس کی تا ریخ میں پہلی بار علماء کرام کے لئے جدید فنون ذرائع کی تربیت

Print

جامعۃ الرشید علوم دینیہ میں اعلیٰ استعداد رکھنے والے فضلائے کرام کو علم فقہ و فتویٰ کے میدان میں پروان چڑھانے کے لیے ایک بہترین درس گاہ ہے۔ اس شعبے میں تخصص جامعہ کی ممتاز ترین خصوصیات میں سے ہے اور یہ سلسلہ تقریباً نصف صدی ہونے کو ہے کہ شان دار انداز سے جاری اور اہل علم میں معروف و مقبول ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ جامعۃ الرشید اس علمی سلسلے کا بانی ہے تو بے جا نہ ہوگا کیوں کہ پاکستان میں یہ شعبہ سب سے پہلے جامعۃ الرشید کے مؤسس مفتی ٔ اعظم حضرت مفتی رشید احمد رحمہ اللہ نے ہی شروع کیا تھا۔ اس تخصص میں شرکاء کو نصاب میں شامل کتب فقہ کی تدریس، عملی مشق اور قضاء و تحکیم کے علاوہ جغرافیہ و فلکیات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، جس میں خاص طور پر دنیا کے کسی بھی ملک اور شہر کے اوقات نماز اور سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ اور رؤیت ہلال کے مبادی کی تفصیلات سبقاً پڑھائی جاری ہیں۔ نیز جغرافیہ قرآنی اور جغرافیہ طبعی نقشوں اور پروجیکٹر کی مدد سے پڑھایا جاتا ہے۔

کلیۃ الفنون میں مندرجہ ذیل کورس شامل نصاب ہیں:

کالم نگاری کورس:

اس کورس میں طلبہ کو فن تحریر کے بنیادی اصول اور آداب سکھا کر انہیں کالم نگاری کی عملی تربیت دی جاتی ہے ۔ اردو ادب، مبادیات کالم، تحریر کی ظاہر و معنوی خوبیاں، آداب صحافت، کالم کی منصوبہ بندی، رموز اوقاف، ادبی ذخیرہ الفاظ کا شعور،کالم کی عملی مشق اور اخبار میں اشاعت، اس کورس کے نصاب میں شامل ہیں۔

متفرق اصناف صحافت:

مبادیات تحریر اور کالم نگاری کے بعد کلیۃ الفنون کے طلبہ صحافت کی دیگر اہم اصناف مثلا خبر نگاری، اداریہ نویسی، فیچر نگاری، انٹرویوز،رپور تاژ ، مضمون نگاری ا ور مقالہ نگاری کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ان دونوں کورسز کے طلبہ بحمداللہ صحافت کے ساتھ ساتھ مقالہ وتصنیف کی مہارت بھی سیکھ جاتے ہیں۔

فن خطابت کورس:

اس کورس میں فن خطابت کی قدیم وجدید تمام اہم اصناف کی تربیت دے کر طلبہ کو ایک بہترین مبلغ، ڈیبیٹر اور مقرر کی مہارتوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ درس قرآن و حدیث، لیکچر پریزینٹیشن، موٹیویشنل اسپیچ، براڈ کاسٹنگ، تحت اللفظ خوانی، ڈیکلی میشن، آرٹ آف پبلک اسپیچ اور مباحـثے کا فن اس کورس کے نصاب میں شامل ہے۔ خطابت اور صحافت کی تربیت ماس کمیونیکیشن کے اصولوں پر دی جاتی ہے۔

جغرافیہ کورس:

جغرافیہ، تاریخ، سیاست حاضرہ، قومی تقاضوں سے آگاہی اور فکرو نظر کے معرکے میں ہماری حکمت عملی اس کورس کا بنیادی ہدف ہے۔ نقشہ خوانی سے لے کر بحرو بر کی طبعی معلومات تک اور اسلامی تاریخ سے لے کر تہذیبوں کے تصادم تک کے مباحث کے ساتھ ساتھ سیاسی جغرافیہ، طبعی جغرافیہ اور قرآنی جغرافیہ کورس کے نصاب کا حصہ ہیں۔

Journalism

فلکیات کورس:

اس کورس میں کلیۃ الفنون کے طلبہ اس اہم مضمون کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمت قبلہ، رویت ہلال اور اوقات صلوٰۃ معلوم کرنے کی عملی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

انگلش کورس:

اس کورس کا مقصد کلیۃ الفنون کے طلبہ کو انگریزی زبان سے آشنا کرنا ہے تاکہ ابلاغ عامہ کے میدان میں وہ اپنی بہترین استعداد کا مظاہرہ کرسکیں۔

کمپیوٹر کورس:

اس کورس میں طلبہ کو بنیادی طور پر کمپوزنگ اور گرافک ڈیزائننگ کا فن سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اعلیٰ مہارتوں اور اعتماد کے ساتھ خدمت دین کا فریضہ سر انجام دے سکیں۔ ان پیج، کورل ڈرا، مائیکرو سافٹ پاور پوائنٹ، ایڈوب السٹریٹراور ایڈوب فوٹو شاپ اس کورس کے نصاب کا حصہ ہیں۔

موٹیویشنل ورکشاپس:

کامیاب اور منظم طرز حیات کی تربیت دینے کے لیے کلیۃ الفنون کے طلبہ کو ٹائم مینجمنٹ، مائنڈ مینجمنٹ، سلیپ مینجمنٹ، گول بیسٹنگ اور اسٹراٹیجک وژن کی ورکشاپس کروانے کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔


شعبہ سے رابطے کے لئے

0315-1256305
@gmail.com