تعلیمی اداروں کی کامیابی کا انحصار تربیت یافتہ اور پروفیشنل اساتذہ کی بہترین کار کردگی پر ہوتا ہے۔ اسی لیے جامعہ میں اعلیٰ تدریسی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے فضلاء کرام کو تدریب المعلمین کورس کرایا جاتا ہے جو ایک سال پر مشتمل مکمل تربیتی کورس ہے ،جس میں فضلاء کو صرف نحو، عربی تحریر و تقریر و طریقہ امامت و خطابت، کتب فنون، حفظ الحدیث، حاضر العالم الاسلامی، سیر ۃ النبی صلی اللہ و علیہ و سلم، طریقہ انتظام و انصرام، پاکستانی آئین و قانون اور تدریس کے جدید اصولوں پر مشتمل مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ کورس کے منتظمین کی بھر پور کوشش ہے کہ ا س کورس کے ذریعے معاشرے کو وقت کے تقاضوں سے واقف ، جدید اصولوں سے ہم آہنگ اور معاشرے کی دینی فلاح و بہبود کے حامل مدرسین و ائمہ کرام مہیا کیے جائیں جو معاشرے میں دینی اقدار کی کامیابی اور سلامتی کا ذریعہ بن سکیں۔