کیا آپ نو جوان عالم دین ہیں اور عصر حا ضر کے تقا ضوں سے آگا ہ ہو کر امت مسلمہ کی راہنما ئی کا جذبہ رکھتے ہیں؟
تخصص فی الفقہ والحدیث
فضلا ء کے لئے ایک سا لہ تخصص
جس میں تخصص فی الحدیث کے مکمل نصاب کے ساتھ تخصص فی الافتاء کےمر وجہ تمام مضامین کی تد ریس و تمرین ہو گی

فقہ اسلامی ایک وسیع ذخیرہ ہے، جس میں فقہاء اسلام نے اسلام کے اصل مآ خذ: کتاب و سنت کی روشنی میں عبادات ع معاملات کے روز مرہ مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ عام طور پر ہمارے ملک میں صرف افتاء کا تخصص ہوتا ہے لیکن الحمد للہ یہ بھی جامعۃ الرشید کی خصوصیت ہے کہ اس نے فن فقہ اور حدیث کی اہمیت کے پیش نظر دونوں کے لیے الگ الگ تخصصات شروع کیے ہیں۔ پہلے میں تمرین فتویٰ اور دوسرے میں فقہ و اصول فقہ اور حدیث و اصول حدیث پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔
