Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
المفتی آن لائن
 
فَسۡــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏
 

تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہ ہو

المفتی آن لا ئن کی ویب سا ئٹ دیکھیں

ویڈیوں میں مختصر تعارف

دار الافتاء جامعۃ الرشید

ٹیکنالوجی پر مبنی جدید سہولتوں سے آراستہ

دارلافتاء جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کی خشت اول دارلافتاء والارشاد ناظم آباد کراچی تھی ، جس کا قیام شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مایہ ناز شاگرد ، فقیہ العصر ، مفتی اعظم ، حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مبارک ہاتھوں سے رمضان 1383 ء بمطابق 1964 ء عمل میں آیا۔حضرت والا رحمہ اللہ تعالیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تمرین افتاء کا باقاعدہ شعبہ سب سے پہلے آپ ہی نے قائم کیا۔ حضرت کے تفقہ ،تقوی و تدین اور تصلب فی الدین کے اعلیٰ معیار کی بناء پر ادارے کو علماء ،طلبہ اور عوام میں مقبولیت کا بلند مقام حاصل ہوا۔طلبہ کے بے پناہ رجوع کی وجہ سے بعد میںوسیع رقبہ پر جامعۃ الرشید قائم ہوا ، جو حضرت کے بعد حضرت کے نائب اور جانشین حضرت مفتی عبدالرحیم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی سربراہی اور دوسرے باصلاحیت تلامذہ کی نگرانی میں جدید خطوط پر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ 

 جامعہ نے دار الافتاء کو جدید دور کے جائز وسائل و ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپ گریڈ کیا ہے۔ دار الافتاء کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے تحت الحمد اللہ! Professional Office Enviromentکے تقاضوں کے مطابق، Lighting، Cooling, Carpeting, Automationاور Furnishing کی گئی ہے۔ اب مفتیان کرام تقسیم کار کے اصولوں اور work flowکے اعتبار سے پورے ارتکاز، سہولت اور آسانی کے ساتھ ا پنا کام کر رہے ہیں۔جدید نظام اور سہولیات سے کام کے معیار اور افتاء میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔


المفتی آن لائن

دارالافتاء جامعۃ الرشید کی اپ گریڈیشن کے بعد عوام الناس کو شرعی مسائل کے جوابات دینے کے لیے آن لائن فتاویٰ کا سلسلہ بذریعہ المفتی آن لائن شروع کیا گیا ہے۔ دار الافتاء جامعۃ الرشید کا یہ ’ فتویٰ کال سینٹر‘ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا واحد کال سینٹر ہے ۔ دو ٹیکنالوجی کی فراہمی کی بناء پر Failure Chanceان شاء اللہ Zero ہے۔ المفتی آن لائن ڈاٹ کام لانچ کر دی گئی ہے اور اس پر فتاویٰ کی اپ لوڈنگ جاری ہے، جس سے بڑی تعداد میں اہل افتاء اور عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ مستقبل کے لیے منصوبہ یہ ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت فتاویٰ سروس 24/7 یعنی ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے میسر ہو گی اور اس سہولت کے باعث عالمی سطح پر ہمہ وقت رابطہ ممکن ہوگا۔ Voice Recorded Fatawa کے ساتھ ساتھ Skype Live Fatawaکی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان شاء اللہ دار الافتاء کی خدمات عصر حاضر کے ان تمام Communication Tools کو استعمال کر تے ہوئے پیش کرنے کا عزم ہے، جو آج کے دور کا اہم تقاضا ہے اور اشاعت دین کے لیے وسیع افق فراہم کرنے کا ذریعہ بھی۔

تفصیلی تعارف کے لئے کلک کریں
WhatsApp Image 2022-11-28 at 11.15.35 AM

جاری شدہ فتا وی کی سالانہ اوسط

1
بذریعہ فون
1
وڈیو لائیو مسائل
1
تحریری