وطن عزیز کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے ماں باپ جیسی شفقت اور محبت کے ساتھ، ان کی تمام ضروریات کو، اچھی طرح پوری کرنے اور انہیںگھر جیسا ماحول فراہم کرنے کے لیے ،ماویٰ ہومز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہاں ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ ان کی انفرادی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں، وہ بااعتماد ہوں، خود انحصاری رکھتے ہوں اور اپنی عزت نفس کا پاس رکھتے ہوئے مقامی طور پر اور بین الاقوامی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مستعد ہوں۔
ماویٰ ہومز کا پہلا کیمپس50یتیم اور نادار بچوں کی گنجائش کے ساتھ مکمل تعلیمی، تربیتی اور کفالتی ادارے کے طور پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں2012سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
ماویٰ ہومز میں ان بچوں کو مندرجہ ذیل سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں:
٭ دینی و اخلاقی تربیت
٭ دینی و عصری تعلیم
٭ معیاری رہائشی انتظام
٭ معیاری اور متوازن غذا
٭ کھیل و تفریح
٭ حفاظتی انتظامات
٭ علاج معالجہ اور فرسٹ ایڈ
٭ سالانہ پکنک
٭ سی سی ٹی وی کیمرے
٭ آگ بجھانے والے آلات
٭ اسٹینڈ بائی جنریٹر
٭ پینے کے لیے فلٹرڈ پانی
ماویٰ ہومزمیں درج ذیل ترجیحات کی بنیاد پر بچوں کو داخل کیا جاتا ہے:
٭ وہ بچے جن کے والد اور والدہ دونوں کا انتقال ہوچکاہو اور سرپرست، کفالت کا ستحقاق نہ رکھتا ہو۔
٭ وہ بچے جن کے والد کا انتقال ہوچکا ہو اور والدہ ،کفالت کا استحقاق نہ رکھتی ہو۔
٭ وہ بچے جن کی والدہ کا انتقال ہوچکا ہو اور والد، کفالت کا استحقاق نہ رکھتا ہو۔
٭ وہ بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہو اور سرپرست ،کفالت کا استحقاق نہ رکھتا ہو۔
صفہ اکیڈمی ( گلشن معمار)
ماوٰی ہومز کے زیر انتظام صفہ سیوئر اسکول سسٹم کے اشتراک سے قائم کیا گیا تعلیمی و تربیتی ادارہ
یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت کے لیے قائم کیے گئے ادارے ماویٰ ہومز کراچی میں بیک وقت 50 بچے زیر کفالت رہتے ہیں۔ جولائی 2012کو ماویٰ ہومز کے قیام کے بعد ان زیر کفالت ، بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے صفہ سیوئر اسکول اور دیگر مختلف تعلیمی اداروں میں داخل کیا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ ان بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے ایک مستقل تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے۔ چنانچہ اس ضرورت کے تحت صفہ اکیڈمی کا قیام 2014ء میںعمل میں لایا گیا۔ صفہ اکیڈمی کے تعلیمی نظم میں بچوں کو کیمرج سسٹم کی معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔