Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate

ایسے تعلیم یا فتیہ نو جو انو ں کے لئے جو دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں

کلیۃ الشریعہ
 
4 سا لہ عالم دین کورس
 

دینی و دنیاوی تعلیم کا امتزاج، چار سالہ منفرد عالم دین کورس برائے یونیورسٹی گریجوٹس

کلیۃ الشریعۃ کی ویب سا ئٹ دیکھیں
kul

ویڈیوں میں مختصر تعارف

دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج کا مرکز ’’ جامعۃ الرشید ‘‘ نہ صرف ایک تعلیمی و تربیتی درس گاہ ہے ،بلکہ حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والے اکابر علماء اور عصری درس گاہوں سے وابستہ دینی افکار کے حامل اہل دانش کی بر سہا برس کی امنگوں اور خوابوں کی بہترین تعبیر بھی ہے۔ جامعۃ الرشید نے اس ضمن میں پہلا انقلابی قدم اٹھایا اور اعلیٰ کار کردگی کے حامل یونیورسٹی گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے علوم شرعیہ پر مبنی چار سالہ عالم دین کورس کلیۃ الشریعہ کا اجراء 2003ء بمطابق 1424ھ میں کیا، جس میں داخلے کے لیے عصری تعلیم یافتہ ایسے نوجوانوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہوں، دور جدید کی اصطلاحوں، فکری و نظری رجحانات سے آشنا ہوں ، کر گزرنے کا عزم و حوصلہ رکھتے ہوں اور بھر پور اعتماد اور حوصلے کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنا موقف بیان کرنے کی اہلیت و استعداد رکھتے ہوں۔ کلیۃ الشریعہ کے طلبہ کو جو نصاب پڑھایا جاتا ہے وہ تقریباً تمام شرعی علوم ( تجوید،ترجمہ وتفسیر قرآن،علوم قرآن،حدیث، اصول حدیث،فقہ ، اصول فقہ،سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم،صرف ،نحو،عربی تکلم،عربی ادب،منطق و فلسفہ،بلاغت،تاریخ،جغرافیہ،تقابل ادیان) پر مشتمل ہے اس نصاب کو پڑھنے کے بعد یہ طلبہ تقریباً ان تمام علوم کو پڑھ لیتے ہیں ،جو دینی جامعات میں درس نظامی میں پڑھائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف شارٹ کورسزاور انتہائی مفید موضوعات پر مشتمل ورکشاپس نصاب کا حصہ ہیں۔ یہ چار سالہ نصاب آٹھ سمسٹرز پر مشتمل ہے اور ہر سال میں چار ماہ کے دو سمسٹرز ہوتے ہیں۔

تصویری جھلکیاں

شعبہ سے رابطے کے لئے

0321-2000937
info@kulyatushariah.edu.pk