Donate

English

اردو

Logo11
jmlog
Donate
حلال فاونڈیشن
 
حلال فائونڈیشن کی ویب سا ئٹ دیکھیں

حلال فاؤنڈیشن ،دنیا کے گلوبل ویلج بن جانے کے باعث،حلال فوڈز کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شرعی اصولوں کے مطابق حلال آگاہی،تحقیق اور تصدیقات کا ادارہ ہے ،جس کے مقاصد اور اہداف یہ ہیں:

٭عصر حاضر کے چیلنجز کے تناظر میںحلال آگاہی کی مربوط اور منظم کوشش کرنا۔ شرعی بنیادوں پر تحقیق و دریافت کو جدید سائنسی بنیادوں پر منظم کرنا، تحقیقی رمل کو جاری رکھنا۔ ضروری انتظام کرنا ، سہولتیں بہم پہنچانا۔ مصنوعات و خدمات کی کیٹگری کے لیے نتیجہ خیز پیشہ وارانہ عمل کو یقینی بنانا اور شرعی معیارات کا تعین اور نفاذ کر کے تصدیقات جاری کرنا۔

٭علماء کرام کی پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کے لیے انسٹی ٹیوٹ قائم کرنا جس میں معیارات کا تعین، نفاذ، سائنسی اور تکنیکی لیب ، طریقہ کار، تجزیہ اور تصدیقات جیسے اہم پیشہ وارانہ امور شامل ہوں گے۔

٭ایسی ویب سائٹ تیار کرنا جو جدید پلیٹ فارم پر انڑیکٹیو بھی ہو اور وڈیوا سٹریمنگ کی سہولت سے مزین بھی ۔ بعد ازاں انٹرنیٹ ٹی وی چینل کی جانب پیش رفت بھی کی جا سکتی ہے جو بالآخر سیٹیلائٹ چینل کے اجرا ء پر منتج ہو۔

٭ماہانہ پیشہ ورانہ مجلّے کا اجراء

٭’’ہیلپ لائن‘‘ شروع کرنا ، جو بعد ازاں بین الاقوامی سطح کے ’’ کال سینٹر ‘‘ کی شکل اختیار کر لے ۔ اس ہیلپ لائن اور کال سینٹر کے ذریعے ہمہ وقت خدمات مہیا کی جائیں گی ان شاء اللہ!

٭ دیگر سرکاری، نیم سرکاری، مُلکی و بین الاقوامی حلال سے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون،

٭ حلال سے متعلقہ مُختلف انڈسٹریز کے لیے تربیت و راہنما اصول

٭ بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک کے لیے مشترکہ حلال معیارات سازی کے لیے شرعی راہنمائی

٭پہلے سے موجود انڈسٹریز کے لیے حلال انڈسٹری میں تبدیلی کے لیے راہنمائی

٭ حلال سے متعلق نئی انڈسٹریزکے لیے راہنمائی

٭حلال انڈسٹریز سے متعلق تکنیکی و شریعہ ماہرین کی  تیاری وتربیت


fina