Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
0312-8042186

کیا آپ نو جوان عالم دین ہیں اور عصر حا ضر کے تقا ضوں سے آگا ہ ہو کر امت مسلمہ کی راہنما ئی کا جذبہ رکھتے ہیں؟

تخصص فی الافتاء
 
فضلا ء کے لئے ایک سا لہ تخصص
 

عصر حا ضر کے دو اہم مو ضو عات پر یکجا تخصص

Apply Online
آن لا ئن ریجسٹریشن کے لئے کلک کریں

جامعۃ الرشید علوم دینیہ میں اعلیٰ استعداد رکھنے والے فضلائے کرام کو علم فقہ و فتویٰ کے میدان میں پروان چڑھانے کے لیے ایک بہترین درس گاہ ہے۔ اس شعبے میں تخصص جامعہ کی ممتاز ترین خصوصیات میں سے ہے اور یہ سلسلہ تقریباً نصف صدی ہونے کو ہے کہ شان دار انداز سے جاری اور اہل علم میں معروف و مقبول ہے ۔ اگر یہ کہا جائے کہ جامعۃ الرشید اس علمی سلسلے کا بانی ہے تو بے جا نہ ہوگا کیوں کہ پاکستان میں یہ شعبہ سب سے پہلے جامعۃ الرشید کے مؤسس مفتی ٔ اعظم حضرت مفتی رشید احمد رحمہ اللہ نے ہی شروع کیا تھا۔ اس تخصص میں شرکاء کو نصاب میں شامل کتب فقہ کی تدریس، عملی مشق اور قضاء و تحکیم کے علاوہ جغرافیہ و فلکیات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، جس میں خاص طور پر دنیا کے کسی بھی ملک اور شہر کے اوقات نماز اور سمت قبلہ معلوم کرنے کا طریقہ اور رؤیت ہلال کے مبادی کی تفصیلات سبقاً پڑھائی جاری ہیں۔ نیز جغرافیہ قرآنی اور جغرافیہ طبعی نقشوں اور پروجیکٹر کی مدد سے پڑھایا جاتا ہے۔

نمایاں خصوصیات

  • تدریس فقہ کافنی اسلوب و منہج
  • فقه القضاء اور فقہ الاقتصاد پر خصوصی توجہ
  • جدید فقہی مسائل سے آگاہی اور تمرین
  • جدید منابع تحقیق (ریسرچ میتھاڈولوجی) کے مطابق مقالہ نویسی
ifta1

داخلے کی شرائط

  • دورہ حدیث شریف کے سالانہ امتحان میں کم از کم ممتاز
  • داخلہ امتحان (تحریری اورتقریری امتحان) میں نمایاں کامیابی
  • علاقہ کےمعروف اور معتبر عالم دین کا تصدیق نامہ سا تھ لا ئیں

تصدیق نامہ

میں مو صو ف کو ذاتی طورپر جانتا ہوں ،میری معلومات کی حد تک یہ کسی بھی ایسی سر گرمیں ملو ث نہیں جوملکی ، قومی اور ملی مفا د کے خلاف ہو

شعبہ سے رابطے کے لئے

0312-8042186
takhassusat@jtr.edu.pk