Donate

English

اردو

Jamia Tur Rasheed
jmlog
Donate
021-36881345
ہیپہیپہیپہیپہی
معہد الرشید العربی
 

عربی میں مہارت کے ساتھ دینی علوم میں دسترس حاصل کرنے کے لئے بہترین تعلیمی نظام

Print

شعبہ سے متعلق

طلبہ میں عربی تقریری و تحریر کا ذوق و شوق اور زبان پر عبور پیدا کرنے کے لیے درس نظامی کے ساتھ ساتھ ایک متوازی نظام ’’ معہد الرشید العربی‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں تمام اسباق عربی زبان میں ہوتے ہیں ۔ معہد کے طلبہ آپس میں اساتذہ اور دیگر طلبہ کے ساتھ عربی میں بات کرتے ہیں۔ معہد کا نظام اگرچہ مجموعی طور پرمجلس دفتر تعلیمات کے ماتحت ہے، البتہ طلبہ کی تعلیم وامتحانات وغیرہ میں معہد کا اپنا الگ نظام بھی ہے، جس کی تنفیذ معہد الرشید العربی کے مسئولین حضرات ہی کرتے ہیں اور اعلانات ، قواعد و ضوابط ، امتحانی نتائج اور طلبہ کے کوائف سب عربی میں لکھے جاتے ہیں ۔ معہد کا نصاب درس نظامی کے و فاق سے منظور شدہ نصاب کے علاوہ تاریخ ، جغرافیہ ، حاضر العالم الاسلامی اور الغزوالفکری پر مشتمل ہے ۔معہدکا ابتدائی ایک سال المستوی التمہیدی( Pre-Requsite) ہے ، جس میں عربی زبان کی خصوصی عملی مشق کرائی جاتی ہے اور امتیازی توجہ بھی دی جاتی ہے ۔پہلے سیشن میں عربی بول چال پر زیادہ زور دیا جاتا ہے اورہلکا پھلکا لکھنے کی مشق بھی کرائی جاتی ہے ، جبکہ دوسرے سیشن میں تعبیر (Comprehension )اظہار مافی الضمیر (Self-Expression)اور عربی انشائ( Creative Writing)پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ داخلے کی بنیادی شرط میٹرک ہے ۔درس نظامی کی طرح معہد الرشید العربی میں بھی تمام طلبہ کے لیے عصری تعلیم( F.A/I.Com، B.A/B.Com)حاصل کرنالاز می ہے ۔
darse nizami

بورڈ میں پوزیشنز

 تعلیمی سال 1441-42ھ وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے جامعۃ الرشید کو ٹاپ ٹین مدارس میں شامل کیا اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔
 گذشتہ تعلیمی سال مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان نے جامعۃ الرشید کو ٹاپ ٹین مدارس میں شامل کیا اور اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔

معہد الرشید العربی کے قابل ذکر فضلا

Ehsan Waqqar
مفتی احسان وقار صاحب
آپ الغزالی یونیورسٹی کے رجسٹرار ہیں اور کئی بینکوں کے شرعی ایڈوائزر ہیں
Mufti Tariq Masood
مفتی طارق مسعود صاحب
آپ  کا فیض صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔
dAWA
مو لانامصباح الحق صاحب
الغزالی یونیورسٹی کے رجسٹرار ہیں اور کئی بینکوں کے شرعی ایڈوائزر ہیں
dAWA
مو لانا سید فرقان علی صاحب
آ پ فیصل بینک میں بطور لرننگ ریجنل ہیڈ ہیں

معہد الرشید العربی کے قابل ذکر طلباء

·      شعبہ معہد الرشید العربی کے طالب علم محمد بن فیصل نے 100 سے زائد مقابلوں میں شریک ہوئے ، جن میں سے 80 سے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز اور اپنے نام کیے۔ مختلف ٹی وی چینلز، یونیورسٹیز اور دیگر اداروں میں کئی مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

·      شعبہ معہد الرشید العربی کے طالب علم سیف الرحمن نے کل  57 مقابلوں میں سے 42 جیتے، جن میں 16 آل پاکستان ، 7 آل سند اور 21 آل کراچی۔

شعبہ سے رابطے کے لئے

0306-2775422||021-36881345
@gmail.com
تصویری جھلکیاں