شاہ ولی اللہ ایجوکیشنل پروجیکٹ کیمپس IV گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں ساڑھے 30ایکڑ کا ایک وسیع رقبہ جامعۃ الرشید کی انتظامیہ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جس پر کچھ تعمیرات مکمل اور کچھ نا مکمل موجود ہیں۔ فی الوقت 650 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس قطعہ اراضی پر جامعہ کی نگرانی میں دینی تعلیمی ادارے کا منصوبہ تیار ہو چکا ہے جس پر بتدریج کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ بھی ایک بہت بڑا تعلیمی منصوبہ ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس میں وہ تمام ادارے اور شعبہ جات مرحلہ وار قائم کیے جائیں گے، جو جامعۃ الرشید کراچی میں کام کر رہے ہیں۔